سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے پر مصباح کی وضاحتیں

659

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس اور پے درپے شکستوں کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق ،سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائےجانے کی وضاحتیں دینے میں مصروف ہیں۔

مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا عہدہ ملتے ہی پہلی ہی ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی بی ٹیم کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی جس کے بعد ٹیم خامیاں درست کرنے کے بجائے سرفراز احمد کو ہی کپتانی سے فارغ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، ایسا صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہی کرسکتے ہیں حتمی فیصلہ انہوں نے ہی کیا۔

مصباح الحق نے اقرار کیا کہ اس حوالے سے ہماری رائے معلوم کی گئی تھی جوعوام کو بتانے کی نہیں۔