دال کریلے

509

قدار اجزاء
آدھا کلو کریلے
چار عدد ہری مرچیں
چار عدد درمیانی پیاز
حسب ضرورت میتھی دانہ
ایک پیالی چنے کی دال ابلی ہوئی
ایک پیالی سرسوں کا تیل
آدھی پیالی املی کا گودا
ایک چائے کا چمچ ہلدی
ایک چائے کا چمچ کلونجی
ایک چائے کا چمچ لہسن، ادرک پسا ہوا
ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا
ایک چائے کا چمچ سونف
حسب ضرورت ہرا دھنیا
حسب ذائقہ نمک
ترکیب:
کریلے چھیل کر کٹ لگا کر بیج نکال دیں۔ کریلوں کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھیں۔ دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں۔ اور سونف، دھنیا، کلونجی، میتھی دانہ، نمک، ادرک، لہسن، ہلدی اور لال مرچ ملا لیں۔ اس مصالحے کو بھوننے کے بعد تلی پیاز ، ہری مرچ اور املی کا گودا ملا دیں۔ دال اور پیاز کریلوں میں بھر کر دھاگے سے باندھ دیں۔ اور بچا ہوا مصالحہ دیگچی میں رہنے دیں۔فرائینگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے بھرے ہوئے کریلے سنہری رنگ آنے تک تلیں۔ تلے ہوئے کریلے مصالحے والی دیگچی میں ڈال دیں۔ ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور پندرہ منٹ تک دم پر رکھیں۔ مزے دار بھرے کریلے تیار ہیں۔