سندھ میں سپر سیاسی دن، سڑکیں پارٹی پرچموں سے سج گئیں

434

کراچی: سندھ ميں سياسی درجہ حرارت عروج پر ہے، ایک طرف ایم کیو ایم حیدرآباد میں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کے حقوق کے نام پر آج کراچی یکجہتی ریلی نکالے جارہی ہے  اور شہر کے مختلف مقامات پر استقباليہ کیمپس لگا دیئے گئے ہیں ، جس کیلئے جيالے پرجوش ہیں۔

دوسری جانب ايم کيو ايم کی جانب سے حيدرآباد ميں سياسی طاقت کا پاور شو  کی تیاریاں  سٹی گيٹ ہيرآباد سے کوہ نور چوک تک حيدرآباد میں مکمل کرلی گئ ہے۔

واضح رہے دونوں پارٹیوں کی جانب سے بھرپور سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کراچی اور حیدرآباد میں جگہ جگہ سڑکوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔