نواز شریف کو لندن کے سفارتخانے میں خفیہ ملاقات کا جواب دینا پڑے گا، شہباز گل

647
عدم اعتماد اپوزیشن کے لیے گلے کا پھندا بن چکی ہے شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے نواز شریف نے لندن کے جس سفارتخانے میں خفیہ ملاقات کی انہیں اس کا جواب دینا پڑیگا۔

معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا، ن لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی، سب فوج سے محبت کرتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ لاہور نے نواز اور مریم کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ مسترد کردیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن میں جس سفارت خانے میں خفیہ ملاقات کی انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے الزام لگایا کہ نواز شریف کے بیٹے نے ایک ہوٹل میں بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے بھیجے ہوئے تین افراد سے ملاقات کی ان کے نام بھی موجود ہیں، پچھلی منگل کو نواز شریف نے خود لندن میں ایک سفارت خانے میں جاکرخفیہ ملاقات کی، انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔