عثمانی دور زندہ ہو گا،بیت المقدس ہمارا ہے، ترکی صدر

984

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان  کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم اول کے دوران عائد کی جانے والی پابندیوں کے خاتمے کے بعد عثمانی دور زندہ ہو گا،جس کے بعدایک نیا دور شروع ہونے والا ہے، بیت المقدس ہمارا شہر ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے 27 ویں سیشن پر پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دنیا بھر کے عالمی فورسز پر فلسطینی قوم اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ملک، قوم اور حکومت سب فلسطینی قوم کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم اول میں جس شہر کو ہم آبدیدہ نگاہوں سے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے،اسے دوبارہ حاصل کریں گے، بیت المقدس میں آج بھی سلطنت عثمانیہ کی مزاحمت کے آثار موجود ہیں۔

رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ قبرص اور آذربائیجان سے لے کر بالقان اور شمالی افریقا تک ہر جگہ ہمارے بھائیوں کی حامی و مددگار ترکی قومی اسمبلی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف اپنی ملت ہی نہیں اپنے تمام دوستوں کے لئے بھی امید کی کرن ہے۔