پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

519

کراچی: پاکستان میں 24قیراط سونے کی قیمت میں ہفتے کے روز پھر 200روپے کمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپےکمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ11 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 172روپے  کمی کے بعد 95ہزار850 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں10ڈالر کی کمی واقع ہوئ ہے اور اس کی قیمت 1900 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 اور 1028.8 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

خیال رہے سونے اور زیورات کے لین دین کو دستاویزی بنانے کا عمل شروع ہوگیا، یکم اکتوبر سے 20 لاکھ کا سونا خریدنے اور بیچنے والوں کا ریکارڈ مرتب ہوگا جبکہ سنار گاہکوں کے شناختی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور یہ سب ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے کیا ہے۔