بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن پختونخوا

439

اسلام آباد (آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرچکا ہے، صوبائی حکومت 7 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے اضلاع میں تحصیل کونسل کے حوالے سے حائل قانونی رکاوٹیں جلد از جلد دور کریں تاکہ ان اضلاع میں حلقہ بندیوں کاکام شروع کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کے دفتر میں افسران کے اجلاس سے خطاب