تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کی باتیں محض افواہ ہیں،سعید غنی

266

نواب شاہ (سٹی رپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے کے حوالے سے میڈیا پر غلط باتیں چل رہی ہےں اسکول بند نہیں کیے جارہے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسکولوں کے بند ہونے والی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اسکول بند نہیں کیے جارہے ہیں سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج کابینہ اجلاس میں ارکان نے بچوں کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا ہم اسکولوں کی نگرانی کررہے ہیں ابھی صورتحال بہتر ہے اگر کورونا کے حوالے سے صورتحال خراب ہوئی تو دیکھا جائے گا ۔اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ دنیا کا پہلا صوبہ ہے جہاں کورونا کے ایک مریض کے بعد ہیلاک ڈاو¿ن لگا دیا گیا تھا،کورونا آج بھی موجود ہے وہ ختم نہیں ہوا کم ہوا ہے، احتیاط نہیں کی گئی تو کورونا بڑھ سکتا ہے اگر لاپرواہی کی گئی تو ہم پھر لاک ڈاو¿ن کی جانب جاسکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر کروانا چاہتے ہیں، سب سے بڑا آئینی مسئلہ یہ ہے کہ حلقہ بندیاں کروائی جائیں آئیں میں لکھا ہے کہ نئی مردم شماری کروانے کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءمیں ہونے والی مردم شماری میں کافی مسائل تھے نئی حلقہ بندیاں ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کروادیے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اس سے قبل نواب شاہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدے داروں سے حلف لیا ۔ تقریب میں انڈونیشیا کے کونسل جنرل ٹوٹاک پریانیمو اور صدر ایف پی سی سی آئی پاکستان میاں انجم نثار سمیت دیگر شریک تھے۔