خصوصی عدالتوں میں ججز تعیناتی کیس،با ر کونسلز کو نوٹس

299

اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی خصوصی عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اوراسلام آباد بار کونسل اور ہائی کورٹ بار کو نوٹس جاری کر دیے ، بار نمائندوں کو کیس کے حوالے سے معاونت کی ہدایت ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ خصوصی عدالتوں میں تعیناتی ہورہی ہے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کہا کہ کسی بھی جج کی نشست خالی ہونے سے پہلے اس پر نئی تعیناتی مکمل ہونی
چاہیے آئندہ عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی نہ ہوئی تو ذمے دار کون ہو گااس کا تعین کرنا ضروری ہے کابینہ یا سیکرٹری قانون میں سے کسی کو ذمے دار ٹھرا جاناچاہیے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔