شوگر ملز کیس:ایف آئی اے اقدام کیخلاف وکلا قانونی معاونت کےلیے طلب

318

لاہور( نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کیخلاف ایف آئی اے اقدام کے خلاف درخواستوں پر فریقین کے وکلا کو قانونی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روکنے کے احکامات میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں شوگر ملز نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔