جماعت اسلامی شرقی کا عشائیہ 5 اکتوبر کو ہوگا‘ حافظ نعیم خطاب کریں گے

155

کراچی( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے زیر اہتمام حقوق کراچی کے لیے چلائی گئی مہم پر اظہار تشکر اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہی کےلیے کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام دفتر ضلع شرقی میں 5 اکتوبر کو بعد نماز عشا کیا گیا ہے جس سے جماعت اسلامیامیر کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔ جے یو آئی یوتھ ،پبلک ایڈ کمیٹی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور ہر سطح کے ناظمین شرکت کریں گے۔