حسین محنتی و دیگر رہنماﺅں کا حکیم غلام رسول لاکھو کے انتقال پراظہار افسوس

197

کراچی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی نے معروف طبی ماہر، متعدد حکمت کی کتابوں کے مصنف اور بہترین شخصیت حکیم غلام رسول لاکھو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔