عادل عمر صدیقی اور اہلیہ کی درخواست ضمانت کی سماعت

221

کراچی ( نمائندہ جسارت) سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے عادل عمر صدیقی اور اہلیہ کی درخواست ضمانت کی سماعت، عدالت نے ملزمان کے وکلا سے 5 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ان کی ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت
ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل کے لیے مزید مہلت طلب کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے عادل عمر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرلیا ہے،عادل عمر صدیقی اور ان کی اہلیہ نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے،عادل عمر صدیقی نے سرکاری ملازم ہوتے ہوئے اربوں روپے کی جائداد بنا رکھی ہے،ملزمان پر 23 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔