ملازمین کی مستقلی،سی ڈی اے کی مہلت کی استدعاپر سماعت ملتوی

277

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سی ڈی اے ملازمین کو مستقل کیے جانے کے مقدمے میںسی ڈی اے کی طرف سے جواب کیلیے مہلت کی استدعا پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کردی،چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اےہمیشہ عدالت کے حکم کو غلط استعمال کرکے سب کچھ عدالت پر ڈالتا ہے۔