بھارتی ایجنسیاں منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،دفتر خارجہ

265

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) پاکستان نے کہا ہے بھارت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتی بان ہے، بھارت میں نہ تو آج جمہوریت ہے نہ ہی اس کی عدالتیں آزاد ہیں، بابری مسجد کیس کے تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور لاک ڈاو¿ن کو 428 روز ہو چکے ہیں، صورتحال انتہائی ابتر ہے، گذشتہ دنوں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایڈووکیٹ بابر قادری کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن جادیو کی اہلیہ اور والد سے اس کی ملاقات کی پیشکش اب بھی موجود ہے تاہم بھارت نے تاحال جوابنہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 11 پاکستانی ہندوو¿ں کے بھارت میں قتل عام پر فوری بھارت سے رابطہ کیا، معاملے کو بھرپور انداز سے بھارت سے اٹھاتے رہیں گے، اس حوالے سے احتجاج کرنا پاکستان ہندو کونسل کا حق ہے۔ایک سوال کے جواب میں زاہد حفیظ چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان آرمینیا کو بطور ملک تسلیم نہیں کرتا نہ ہی آرمینیا کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ہیں۔ آرمینیا اور آذربائیجان تنازع میں برادر ملک آذربائیجان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروا کہ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمےر مےں روز بروز صورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے، آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزےا ں ہو رہی ہےں جبکہ بھارت لائن آف کنٹرول پر مسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزےاں کر رہا ہے، بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہےں جس مےں بے گناہ معصوم بچے اور شہری شہےد اور زخمی ہو رہے ہےں عالمی برادری کو بھارتی مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی خلاف ورزےوں کا فوری نوٹس لےنا چاہیے۔ انہوں نے کہا پاکستان مسئلہ کشمےر عالمی سطح پر اجاگر کر تا رہے گا وزےر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی مےں خطاب نہاےت ہی اہمےت کا حامل تھا جس مےں انہوں نے خطے کے تمام مسائل کا احاطہ کےا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان قےادت کو مذاکرات کے ذرےعے امن کے موقع سے فائد ہ اٹھانا چاہیے، سعودی عرب مےں مقےم اقامہ رکھنے والے پاکستانی اقامے کی توسےع کےلیے سعودی سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہےں۔