شوہر غلام محمد کو بازیاب کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے، زاہدہ

216

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد انڈسٹریز کالونی کی رہائشی زاہدہ نے اپنے دیور مختار کاندڑو اور معصوم بچوں کے ہمراہ شوہر غلام محمد کاندڑو کی پُراسرار گمشدگی کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر غلام محمد جو کہ گدو چوک پر ایک دکان پر کام کرتا ہے گزشہ شب سے غائب ہے، تلاش کے باوجود نہیں مل رہا، ہم غریب لوگ ہیں، میرے شوہر کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں، نہ ہی کسی گروہ یا تنظیم سے تعلق ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ میرے شوہر غلام محمد کو بازیاب کیا جائے اور انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔