جیکب آباد، گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دو بہن بھائی پیر پھسلنے سے نہر میں ڈوب گئے

219

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دو معصوم بہن بھائی پیر پھسلنے سے نہر میں ڈوب گئے۔ جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں واقع مسلم کالونی سے گزرنے والی رند واہ نہر میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے فیض بخش ڈومکی کے دو معصوم بیٹا بیٹی 4سالہ ممتاز اور 5سالہ ثناء نہر میں ڈوب گئے، دونوں بہن بھائی کی اہل محلہ نے نہر سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔