اسلام آباد ہائیکورٹ کے نواز شریف سے متعلق ریمارکس پر پاکستان بار کونسل کا اظہار تشویش

252

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق ریمارکس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز کے ایسے ریمارکس سے نہ صرف غیر جانبداری اور آزادی میں کمی آتی ہے بلکہ عوام کا فراہمی انصاف پر ااعتماد بھی مجروح ہوا ہے، ججز کو ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے تھا۔