ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 8 دسمبر تک توسیع

400

لاہور (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں انفرادی حیثیت میں اور کمپنیوں کی شکل میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 ماہ 8 دن کی توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیکس دہندہ شہریوں اور کمپنیوں کو 8 دسمبر تک اپنے گوشورے جمع کرانے ہونگے جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔