اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز اور خطاب نشر نہیں کیے جاسکتے، پیمرا

157

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز اور خطاب ٹی وی پر نشر نہیں کیے جاسکتے۔ پیمرا نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ اشتہاری اور مفرور مجرمان کی تقاریر یا انٹرویوز پر تبصرہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔