پی آئی اے سے 2 لاکھ ڈالر کا فراڈ کرنیوالی کمپنی کیخلاف مقدمہ درج

343

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز( پی آئی اے) سے 2 لاکھ ڈالر کا فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرؤف شیخ کے مطابق نجی ٹائر کمپنی نے پی آئی اے کو ٹائر دیے بغیر ہی 2 لاکھ ڈالر وصول کرلیے، فراڈ کا مقدمہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے درج کیا ہے، مقدمے میں قومی ائرلائن کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کا تعین بھی کیا جائے گا، کمپنی کے فراڈ کا انکشاف 2008ء سے 2017ء کے فرانزک آڈٹ کے دوران ہوا۔ سابق چیئرمین پی آئی اے نے فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کو بطور وینڈر ان لسٹ کیے جانے کی منظوری دی تھی۔