باہر عیش کرنیوالوں کوحساب سمجھ نہیں آرہا،صدر مملکت

263

اسلام آباد(این این آئی/اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ باہر عیش کرنے والوں کو سمجھ میں ہی نہیں آرہا کہ کس کس چیز کی رسید کہاں سے لائیں۔بینکنگ محتسب تنازعات کے حل کا متبادل فورم کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے نوازشریف کا نام لیے بغیر کہا کہ عدالتوں میں کسی چیز کو ثابت کرنا بہت ہی مشکل کام ہے، کیش کی الیکٹرنک ٹرانزیکشن میں تبدیل ہونے سے معیشت میں بہتری آئے گی، معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی ،بینکنگ صارفین کی مشکلات کے ازالے کے لیے مربوط نظام کی ضرورت ہے۔بینکنگ سیکٹر میں معذور افراد کی ملازمتوں کا خاص خیال رکھاجائے۔علاوہ ازیں چھاتی کے کینسر سے سے متعلق شعور کی آگاہی کے حوالے سے جمعرات کو ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہر سال40 ہزار خواتین چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں، بروقت تشخیص سے 98 فیصد کامیاب علاج ممکن ہے، پنک ربن کا مقصد چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے، 2 سال تک بچوں کو دودھ پلانے سے ماں چھاتی کے کینسر سے بچ سکتی ہے، شوکت خانم اسپتال میںکینسر کے غریب مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہیا۔ عارف علوی نے کہا کہ ہم نے بداحتیاطی کی تو کورونا وبا کادوبارہ سامنا کرنا پڑسکتاہے، کئی ممالک میں وبا دوبارہ پھیلی ہے، ماسک پہن کر، ہاتھ دھو کر اور سماجی فاصلے سے کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح احتیاطی تدابیر کے ذریعے چھاتی کے کینسر سے بھی بچا جا سکتا ہے۔