حکومت مخالف تحریک: جماعت اسلامی کی عاملہ کا اجلاس طلب

676

لاہور( نمائندہ جسارت) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اہم اجلاس طلب کر لیاہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 7اکتوبر بدھ کو منصورہ لاہور میں ہو گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی پہلے سے ہی حکومت مخالف تحریک چلا رہی ہے ۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں موجودہ حالات اور شیڈول پر بات ہو گی اور حکومت مخالف تحریک کے خدو خال طے کیے جائیں گے ۔ حکومت کے خلاف تحریک کے لیے جماعت اسلامی ملک بھر کے عوام کو منظم کرے گی۔