سندھ حکومت کا سی این جی اسٹیشنزبند کرنے کا فیصلہ

515

موسم سرما شروع ہونے قبل ہی حکومت نے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنےکا فیصلہ کرلیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں  تمام سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، 15 اکتوبر سے صرف ایل این جی پر چلنے والے پمپس کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب ایس ایس جی سی کے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس پر بیشتر سی این جی اسٹیشنز 4 ماہ بعد 15 فروری سےکھولے جانے کامنصوبہ ہے۔

یاد رہے کہ ایس ایس جی سی اور پمپس مالکان کے مابین اب تک کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔