سعید غنی نے اسکولز دوبارہ بند کرنے کی خبر کو افواہ قرار دے دیا

1164

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا۔

نواب شاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی خبریں غلط ہیں۔ کیسز کے بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کررہی ہے۔ صورتِ حال خراب ہونے پر فیصلہ کریں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی خوائش ہے کہ آئین کے مطابق نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں۔