کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،200 سے زائد مسافر محفوظ

691

کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 200 سے زائد سوار مسافر محفوظ رہے۔

سی اے اے ذرائع  کے مطابق سیرین ایئر   کی فلائٹ ای آر 504 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی جس کے دوران  طیارہ میں فنی خرابی ہونے کی صورت میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔

میڈیا کے مطابق  دوران پرواز سیرین ایئر کے ایئر بس اے 330 طیارے کا انجن نمبر 1 بند ہوگیا تھا  جس کے باعث طیارے کو واپس بغیر کسی بقصان کے کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 200 زیادہ مسافر سوار تھے، طیارے مین سوار تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ بحفاظت تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج میں پہنچا دیا گیا ہے۔

سیرین ایئر کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثر ہ پرواز کے جو مسافر سفر جاری نہیں رکھنا چاہتے وہ ٹکٹ کی رقم واپس لے  سکتے ہیں اور جو  مسافر سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ ایئر  پورٹ پر انتظار کریں۔