پیمرانے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

676

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے ‎ تمام ٹی وی چینلز کو مفرور اور اشتہاری مجرموں کی تقاریر دکھانے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرا  نے اشتہاری مجرموں کی تقاریر دکھانے کا نوٹی فیکیشن  جاری کرتے ہوئے کہاکہ پیمرالائسنس ہولڈرنےقانون کی خلاف ورزی کی توجرمانہ،لائسنس معطل کیاجاسکتاہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق زیر سماعت معاملات پر تبصرہ بھی نہیں کیا جاسکتا، ٹی وی چینلز  اشتہاری اور مفرور مجرمان  کی  تقاریر یاانٹرویوزپرتبصرہ بھی نہیں کریں گی۔

پیمرا نے مزید کہاکہ پابندی پیمراآرڈیننس 2002 اورپیمرا ایکٹ 2007کی سیکشن 27کےتحت عائد کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ یہ نوٹی فکیشن پیمرا نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کی تقاریر پر پابندی لگاتے ہوئے  کیا ہے۔