پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عمل شروع کردیا

629

پاکستان نے فنانشل ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری پر نظر رکھنے کےلیے سپروائزری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔بورڈ قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالے کالعدم تنظیموں سےمنسلک افراد کی نشاندہی کرے گا۔

سپروائزری بورڈ نیشنل سیونگ رولز پرعملدرآمد اورخلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف ایکشن لے گا۔قومی بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری بحق سرکارضبط اورملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بورڈ کی تشکیل سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا کیا گیا ہے۔  وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف ایم یو حکام سپروائزری بورڈ میں شامل ہیں جب کہ ایڈیشنل فنانس سیکرٹری وزارت خزانہ سپروائزری بورڈ کے چیرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈی جی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھی سپروائزری بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔