مقبوضہ کشمیر: گزشتہ ماہ میں 18 کشمیری شہید، 14 گھر تباہ

624

مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ماہ کے دوران بھارتی قابض فوج نے اپنے مظالم کو جاری رکھتے ہوئے 18 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے ماہ ستمبر کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 18 بےگناہ کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دوران شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ماہ ستمبر کے دوران 88 کشمیروں کو گرفتار کیا۔ جب کہ 567 محاصرے کے دوران 14 گھروں کو تباہ کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں بھارتی فوج نے محاصروں میں 148 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔