عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کو ن لیگ سے نکال دیا گیا

277

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 5 اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 5 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔ نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث، اشرف انصاری اور جلیل شرقپوری شامل ہیں۔

ایم پی ایز کے خلاف کارروائی صدرن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کےدستخطوں سےعمل میں آئی ہے۔

فیٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضر مسلم لیگ ن کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے

سینیٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس راجا ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔