پاکستان میں سونا پھر مزید سستا ہوگیا،جیولرزایسوسی ایشن

558

پاکستان میں 24قیراط سونے کی قیمت میں آج پھر 100روپے کمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 11 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 100 روپےکمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ11 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 86روپے کمی کے بعد 95ہزار765 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں14ڈالر کا اضافہ واقع ہوا ہے اور اس کی قیمت 1900 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

خیال رہے سونے اور زیورات کے لین دین کو دستاویزی بنانے کا عمل شروع ہوگیا، آج سے 20 لاکھ کا سونا خریدنے اور بیچنے والوں کا ریکارڈ مرتب ہوگا جبکہ سنار گاہکوں کے شناختی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور یہ سب ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے کیا ہے۔