سونے کے لین دین کو دستاویزی بنانے کا عمل شروع

718

حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور کڑی شرط پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سونے اور زیورات کے لین دین کو دستاویزی بنانے کا عمل شروع ہوگیا۔ آج سے 20 لاکھ کا سونا خریدنے اور بیچنے والوں کا ریکارڈ مرتب ہوگا۔

سنار گاہکوں کے شناختی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ 20 لاکھ سے زائد کے جواہرات، پتھر رکھنے والوں کی تفصیلات مرتب ہوں گی۔

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے نیا ضابطہ جاری کردیا۔ اکاؤنٹ کمپنیز، پراپرٹی ایجنسیز، جیولرز کو 3 طرح کا ریکارڈ جمع کرانا ہوگا۔