نواز شریف کی تقریر کا مقصد اداروں کو بلیک میل کرناہے، فواد چوہدری

411

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کا مقصد اداروں کو بلیک میل کرنا ہے،ن لیگ پاکستانی قوم کیساتھ مذاق کررہی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف فوج کےحلف کی بات کرتےہیں،اپنا حلف بھی یاد کریں،جلد نوازشریف کو واپس لایاجائےگاپھر انہیں عدالت میں یہ تقریرکرنی چاہیے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں   ان کیساتھ مفاہمت کی جائے اور کیس ختم کیےجائیں،نوازشریف کو واپس لانےکےلیے اقدامات کا آغازکیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حیرت ہے نواز شریف عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ حساب دو جبکہ عمران خان پہلے کبھی بھی حکومت میں نہیں رہے، پھر کس چیز کا حساب دیں؟ نوازشریف کےدورمیں معیشت تباہ تھی۔