شمالی عراق میں راکٹ حملے، امریکی فوجی بال بال بچ گئے

340

شمالی عراق میں بین الاقوامی فضائی اڈے کےقریب راکٹ  حملوں میں امریکی فوجی بال بال بچ گئے۔

امریکی دفاعی حکام کے مطابق ایبرل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی تعینات تھے۔

حکام نے بتایا کہ 3راکٹ وہاں فائرکیےگئےجہاں امریکی فوجی قیام پذیرہیں جب کہ دیگرراکٹ فضائی اڈےکےاطراف میں گرے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اور ان حملوں کے بعد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام یہ معلوم کرنے میں تذبذ ب کا شکار ہیں کہ طویل فاصلے والے راکٹ کہاں سے فائر کیے گئے اور گزشتہ راکٹ حملوں کی نسبت تازہ حملے میں غیر روایتی راکٹس استعمال کیے گئے۔