سکھر، گدپور اور سدھوجا میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم ڈاکوؤں کیخلاف کارروائیاں

155

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے رات گئے گدپور اور سدھوجا کچے میں موجود، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کی سربراہی کی، متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں اور پکٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سکھر پولیس کی کچے کے علاقے گدپور اور سدھوجا میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم ڈاکوؤں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری، کارروائیاں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی ہیں۔