سکھر، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، کلاشنکوف برآمد

186

سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ دادلو کی حدود موٹر وے کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، کلاشنکوف برآمد۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اعجاز عرف کرم الدین سکنہ کرم پور تعلقہ کندھ کوٹ ضلع کشمور کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو لاڈو تیغانی گروہ کا اہم کارندہ تھا، ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کے کرمنل رکارڈ کی تفصیل دیگر اضلاع سے بھی معلوم کی جارہی ہے۔