قصور، میکے سے واپس نہ آنے والی بیوی کو شوہر نے قتل کردیا

231

قصور (آئی این پی) قصور میں شوہر نے روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود محلہ جماعت پورہ میں ثانیہ نامی خاتون اپنے شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی، شوہر چاند اسے منانے اپنے سسرال آیا اور انکار پر اسے ایک کمرے میں لے جا کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔