فیٹف شرائط پر عملدرآمد شروع سیاستدانوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ

414

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی حکومت نے فیٹف کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیاستدانوں اور ان کے بیوی بچوں و زیرکفالت فیملی افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ایف بی آر نے اکاﺅ نٹنٹس، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور جیولرز کے لیے جائداد اور سونے کے زیورات و ہیرے جواہرات خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آ رمیں جمع کرانے اور رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا ہے۔خلاف ورزی پر انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت قید و جرمانے سمیت دیگر سخت سزائیں دی جائیں گی۔