ایتھوپیا میں 10 لاکھ سے زائد افراد بارش اور سیلاب سے متاثر

226

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا میں بارش اور سیلاب کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد شدید متاثر ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے مختلف علاقوں سے 3لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اقوام ِ متحدہ کے دفتر سے جاری اعلان میں بتایاگیا کہ مسلسل بارش اور اس کے بعد سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں تودے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ سیلاب سے اسپتال شدید متاثر ہوئے اور ادویہ کی عدم فراہمی، کورونا وائرس، ہیضے اور گندے پانی سے پیدا ہونے والے امراض سے شہریوں کی جانوں کو سخت خطرات لاحق ہیں اور اس سلسلے میں فوری طور پر 4کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔