مغویوں کا مسئلہ حل ہو چکا‘ جاپانی حکومت سیاست نہ کرے‘ شمالی کوریا

169

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور ٹوکیو حکومت اس پر مزید سیاست نہ کرے۔ یہ بات شمالی کوریاکی وزارت خارجہ کے جاپان سے متعلق تحقیقی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہی۔ بیان میں نئے جاپانی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اغوا کے مسئلے کے حل کے لیے ادھر ادھر بھیک مانگ رہے ہیں۔ یہ تنازع پیانگ یانگ کی کوششوں کے نتیجے میں ایک عرصہ قبل ہی حل ہوچکا ہے۔