متحدہ عرب امارات سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے سرگرم

266

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 2برس کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی نشست کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کردیا۔ امارتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے یہ اعلان نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں کیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5مستقل ارکان ہیں،جن میں امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں اور ان کے پاس اس فیصلے کو ویٹو کرنے کا اختیار ہے۔ ابوظبی کی حالیہ مہم کا مقصد شراکت داری کو بڑھانا، ایجادات میں اضافہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا ہوگا۔