برطانیہ اور کینیڈا نے بیلاروس کے صدر پرپابندی عائد کردی

163

لندن ؍ اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور کینیڈا نے انتخابات میں دھاندلی اور مظاہرین پر تشدد کے تناظر میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ان کے بیٹے اور دیگر سینیئر عہدے داروں پر سفری پابندی عائد کرکے اثاثے منجمد کردیے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ لوکاشینکو کو انسانی حقوق کی پامالی اور انتخابات میں دھاندلی کی قیمت چکانی پڑے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں لوکاشینکو کی پشت پناہی پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر بھی تنقید کی۔