یورپی یونین کا ترکی کے ساتھ مذاکراتی ماحول سازگار بنانے پر زور

306

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ترکی کے ساتھ مذاکراتی ماحول کو سازگار بنانا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلز میں جلد ہی یورپی یونین کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا اور اس سلسلے میں یورپی ممالک کے سربراہوں کو دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں۔ میشیل کا کہنا تھا کہ 2روزہ اجلاس کے اہم نکات میں یورپ کی عالمی حیثیت سرفہرست ہے۔ اجلاس کی پہلی نشست میں یورپی یونین کے چین کے ساتھ تعلقات پر غور ہوگا۔