زائرین 14 دن میں صرف ایک عمرہ کرسکیں گے‘ سعودی حکومت

286

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت 14روز میں ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق زائرین کو ایک بار عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے لازمی طور پر 14 روز کا انتظار کرنا ہوگا۔ اس طرح کورونا وائرس بھیڑ کم ہونے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے میں آسانی رہے گی اور دوسرے افراد کو عمرے کی ادائیگی کا موقع مل سکے گا۔ دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام میں گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے نیا نظام وضع کرلیا۔ ٹرانسپورٹ امور کے معاون اسامہ سمکری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے مسجد کے بیرونی مقامات میں کئی مقامات پر پارکنگ اسٹینڈ قائم کیے ہیں، جہاں زائرین کو مفت کار پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ نماز اور عمرہ ادا کرنے کی مشق کی جارہی ہے