حزب اللہ پر بیروت میں اسلحہ گودام رکھنے کا اسرائیلی الزام

234

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے بیروت میں ہتھیاروں کے ذحیرے کا ڈپو بنارکھا ہے، جو گزشتہ ماہ بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی طرح خطرناک اور تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں حزب اللہ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیروت میں ایک گیس اسٹیشن کے قریب ہی ایک عمارت کو حزب اللہ خفیہ طور پر ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے اور یہ بھی بندر گاہ پر ہونے والے دھماکے کی طرح ہلاکت خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ اُدھر حزب اللہ کی جانب سے صحافیوں کو مذکورہ مقام کا دورہ کرایا گیا۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم لبنانی عوام کو بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں۔