اسرائیل سے تعلقات رکھنا جرم اور غداری ہے‘ علما کونسل

300

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی علما اور جید دینی شخصیات نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عالم اسلام اور قضیہ فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بین الاقوامی علما کونسل کی فلسطینی شاخ کے زیراہتمام ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے عرب اور دوسرے ممالک سے بڑی تعداد میں ممتاز علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ’’اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانا جرم‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں علما نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا جرم عظیم اور فلسطینی قوم کے حقوق سے انحراف ہے۔