ڈزنی لینڈ کا 28ہزار ملازم برطرف کرنے کا اعلان

306

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈزنی لینڈ نے کورونا وائرس کے تناظر میں اپنے 28 ہزار ملازم برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث ڈزنی لینڈ نے دنیا بھر میں اپنے تھیم پارکس بند کر دیے تھے۔ صورت حال بہتر ہونے پر اب مختلف ممالک میں پارکس کھلنا شروع ہو گئے ہیں، تاہم کیلی فورنیا کا مرکزی تھیم پارک اب بھی بند ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحوں کی تعداد کم ہونے کے باعث انتظامیہ نے ملازمین کی بڑی تعداد کو گھر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔