سوڈان میں 3 لاکھ غیر قانونی ہتھیار ایک ہی دھماکے میں تباہ

169

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی فوج نے ملک بھر میں جاری تخفیف اسلحہ مہم کے دوران 3 لاکھ سے زائد غیر قانونی ہتھیاروں کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ یہ ہتھیار کئی دہائیوں سے جاری خانہ جنگ کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گئے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہتھیاروں کو دارالحکومت خرطوم سے 200 کلو میٹر دور فوجی اڈے حجر عسل میں دھماکے میں تباہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ ماہ سوڈانی حکومت اور انقلابی محاذ کے درمیان طے ہونے والے جنگ بندی سمجھوتے کے بعد سامنے آئی ہے۔
سوڈان: فوج ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے لیے خندق میں رکھ رہی ہے