بزرگ شہریوں کے لیے کاؤنٹرمخصوص کیے جائیں، حافظ محمدسلفی

252

کراچی(پ ر) نائب امیر جماعت غربااہل حدیث پروفیسرحافظ محمدسلفی یکم اکتوبرکو بزرگوں کے عالمی دن کے سلسلے میںبیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم بزرگ شہریوںکواہمیت دے کران کے تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سرکاری محکموںمیںبزرگ شہریوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرہونے چاہیییں تاکہ ان کا کام کم وقت میں ہوسکے۔انہوںنے کہاکہ معمرافرادکی ضروریات کاخیال رکھنا ہمارا مذہبی وقومی فریضہ ہے۔