عدالت نے قتل کاجرم ثابت ہونے پر مجرم سمیع کو پھانسی کی سزاسنادی

295

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی ماڈل کورٹ نے ملیر سعود آباد میں شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد سمیع عرف عادل کو پھانسی کی سزا سنادی،عدالت نے مجرم کو 5 لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر چار ملزمان کو بری کردیا،بری ہونے والوں میں محمد اسد، فیضان، عقیل اور سکندر شامل ہیں، ایک ملزم حبیب احمدکا انتقال ہوچکاہے۔